Artbox

Justice for Government Girls Primary School Chak No 38/14-L Kassowal

N/A Facebook Messenger Global Rank

یہ کہ سائل کے گاؤں میں واقع گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول (ایمس کوڈ39110529)ضلع ساہیوال پرعرصہ درازسے لینڈمافیا نے دیدہ دلیری سے قبضہ جمارکھا ہے جوکہ ایک دہشت گردی ہے۔جنہوں نے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال کرکے سکول کی اپ گریڈیشن روک رکھی ہے حالانکہ یہ گاؤں میں اچھی خاصی اراضی کے مالکان بھی ہیں جس سے غریب والدین کی ننھی کلیاں بنیادی یااعلیٰ تعلیم کی خواہش ادھوری رکھنے پرمجبور ہیں۔ اس بے رحم بااثرلینڈمافیا کیخلاف کوئی بھی آوازاٹھانے کواپنی موت کودعوت دینے کے مترادف سمجھتا ہے۔

یہ کہ سائل نے اللہ تعالیٰ کواپنا حامی وناصرمان کرلینڈمافیا کیخلاف ناصرف آوازاٹھائی بلکہ چیف سیکرٹری پنجاب کومورخہ07ستمبر2015ایک شکایت نمبری83897آن لائن گزاری جس پرمورخہ02اگست2016کوچیف سیکرٹری صاحب نے لینڈمافیاکیخلاف حکم زیردفعہ 32-34کالونیزایکٹ کے تحت صادرفرمایا۔

یہ کہ حسب الحکم چیف سیکرٹری پنجاب اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عامرنذیرکھچی نے گاؤں میں بذریعہ لاؤڈسپیکرلینڈمافیا کووارننگ دی مگرلینڈمافیا نے اپنی ہٹ دھرمی کوقائم رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی سے باہم مشورہ ہوکر چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم کے خلاف ایڈیشنل کلکٹرساہیوال سے حکم امتناعی حاصل کیا جوسائل کی انتھک محنت سے اوراللہ تعالیٰ کی نصرت سے خارج ہوا جس کے بعدلینڈمافیا نے بورڈآف ریونیوپنجاب کا رخ بھی کیا جہاں سے لینڈمافیا کوناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

یہ کہ اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی نے لینڈمافیا سے بھاری رقم وصول کررکھی ہے اوراپنی ملازمت کوبھی داؤپرلگاکرلینڈمافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے علم دشمنی کا کھلاثبوت دیا ہے۔سکول کو لینڈمافیاسے واگزارکرانے کی بجائے انکوقابض رکھنے کے لیے نت نئے طریقے بتاتا ہے تا کہ لینڈمافیا قابض رہے اوررشوت ملتی رہے۔

Chat  on Messenger  on Messenger

Need a chatbot for your business?

Explore ManyChat chatbot templates for Messenger on the Botmakers marketplace

Vote for Justice for Government Girls Primary School Chak No 38/14-L Kassowal